لاہور، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

بدھ 23 مئی 2018 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عاصم فاروق کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت نے موبائل کمپنیوں کے خلاف درخواست دادرسی کے لیے چیرمین کو بھجوائی تھی جبکہ عدالتی حکم کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ محکمہ کی جانب سے عدالتی حکم نامے کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے اور مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔