ایف آئی اے کا اصغر خان کیس میں ٹھوس شواہد موصول ہونے تک نواز شریف کو سمن نہ جاری کرنے کا فیصلہ

بدھ 23 مئی 2018 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے آئی ایس آئی سے مبینہ رقم وصول کرنے سے متعلق اصغر خان کیس میں ٹھوس شواہد موصول ہونے تک (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو سمن نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس مقدمے میں ملوث آئی ایس آئی کے دیگر عہدیداروں کے بیانات قلمبند کرے گی اور اگر نواز شریف کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پایا گیا تو انہیں طلب کیا جائے گابصورت دیگر اس ضمن میں کچھ سال قبل نواز شریف کے قلمبند کرائے گئے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گاذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ایف آئی اے کمیٹی اصغر خان کیس میں مبینہ طور پر ملوث مختلف اداروں کے عہدیداران کو سمن جاری کرے گی اور سیاستدانوں سمیت دیگر افراد کو رقم فراہم کرنے کے حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی طلب کرے گی۔