جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، آرمی چیف

جے ایل اے جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈآ فیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دیتا ہے ،ْ آئی ایس پی آر

بدھ 23 مئی 2018 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا۔جے ایل اے جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈآ فیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جے ایل اے کیکمانڈنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی اور فاٹا اور ملاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹرز دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔