بڑے خلیجی ملک میں اونٹنی کے دودھ سے بچوں کیلئے ملک پائوڈر تیار

منگل 22 مئی 2018 11:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی نے بچوں کے دودھ کا پائوڈر اونٹنی کے دودھ سے تیار کرلیا۔

(جاری ہے)

العریبیہ نیوز کے مطابق دبئی کی ملجس کمپنی کے مارکیٹنگ مینیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی اونٹنی کے دودھ سے 40 سے زیادہ اشیاء تیار کرکے مارکیٹ کو فراہم کررہی ہے۔ ان اشیاء میں انرجی ڈرنکس، دودھ کا پائوڈر اور آئس کریم قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے کہا وہ بچوں کیلئے تیار کئے گئے نئے دودھ کو جون میں عالمی سطح پر متعارف کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کمپنی اونٹنی کے دودھ سے صحت فوائد حاصل کرنے کی مزید سکیمیں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔