ْفیس بک سے ویڈیوز اور تصاویر کو بغیر ڈائون لوڈ کئے ایک کلک سے واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے گا

منگل 22 مئی 2018 15:00

کیلیفورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء)سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کی مدد سے صارفین فیس بک کے مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کیا جا سکے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ ایک نیا فیچر ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے فیس بک صارفین اپنے پسندیدہ مواد کو واٹس ایپ پر صرف ایک کلک کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔

تاہم ابھی تک اس فیچر کے متعارف کرانی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں صارفین اس نئے فیچر سے مستفید ہوں گے۔ٹیکنالوجی سے متعلق ایک اہم ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ فیس بک کسی مواد کے شیئر کے آپشن میں ایک نئے فیچر’’وٹس ایپ ٹو سینڈ ‘‘کا اضافہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جسے منتخب کرتے ہی فیس بک کا مواد واٹس ایپ میں انفرادی یا گروپس اکائونٹس میں شیئر ہو جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے ویڈیوز، تصاویر اور تحریریں شیئر کی جا سکیں گی۔اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کسی بھی پوسٹ پر جا کر شیئر پر کلک کریں گے تو 3 آپشنز سامنے آتے ہیں جیسے ہی صارف ’’ واٹس ایپ پر بھیجیں ‘‘ آپشن کا انتخاب کریں گے تو ایک لنک سامنے آجاتا ہے جسے واٹس ایپ پر بھیجا جا سکتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل فیس بک سے واٹس ویڈیوز اور تصاویر یا پوسٹ کو براہ راست شیئر نہیں کرایا جا سکتا تھا۔ اس مقصد کے لیے مواد کو پہلے ڈائون لوڈ کرنا ہوتا تھا اس کے بعد واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا تھا تاہم اب براہ راست صرف ایک کلک سے فیس بک مواد کو واٹس ایپ پر بھیجا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :