نیرو مودی کی 170کروڑ روپے مالیت کی جائداد ضبط ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

منگل 22 مئی 2018 22:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء)بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نینیرو مودی کی 170کروڑ روپے مالیت کی جائداد ضبط کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کیس میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نینیرو مودی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 170کروڑ روپے مالیت کی جائداد ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

ای ڈی کے اعلی افسران نے بتایا کہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت حکمنامہ جاری کرتے ہوئے مفرور ہے ۔

تاجر نیرو مودی اور اس کے شریک کار اور دیگر کمپنیوں کے بینک اکاونٹس منجمد اور جائدادیں ضبط کرلی گئیں۔ایجنسی نے گزشتہ ہفتے نیرو مودی کے ماموں اور جوئیلری کے تاجر میہل چوکسی کی کمپنی گیتانجلی گروپ سے 85کروڑ مالیت کے 34000زیورات ضبط کرلئے ۔ چوکسی بھی دھوکہ دہی اور بینک گھپلہ کیس میں تحقیقاتی ایجنسی کو مطلو ب ہے۔