’’مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے‘‘ ڈینش لبرل پارٹی کا اپنی وزیر کے بیان سے اعلان لاتعلقی

بدھ مئی 00:02

ڈنمارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) ڈنمارک کی سیاسی جماعت ڈینش لبرل پارٹی نے اپنی کابینہ کی ایک رکن کے اس متنازعہ بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے جس میں وزیر برائے امیگریشن و انضمام انگر اسٹوج برگ نے کہا تھا کہ مقامی مسلمانوں کو ماہ رمضان میں چھٹی لے لینی چاہیے کیونکہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسٹوج برگ نے یہ بات اپنے ایک اداریے میں لکھی تھی جو پیر کے روز شائع ہوا تھا۔ تاہم آج ان کی پارٹی کی اعلی قیادت نے کہا کہ پارٹی ان کے نظریات کی حمایت نہیں کرتی۔

Your Thoughts and Comments