امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی کوریائی صدر سے ملاقات

بدھ 23 مئی 2018 00:02

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریائی صدر مون جے ان سے گزشتہ روز منگل کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مون جے ان کے دورہ امریکا کا مقصد امریکی صدر کی شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات سے قبل مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہے۔ شمالی کوریا نے پچھلے ہفتے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ یہ ملاقات منسوخ کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں ٹرمپ اور مون جے ان نے اسی موضوع پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی شمالی کوریائی رہنما کے ساتھ ملاقات 12 جون کو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :