آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) محکمہ موسمیات نے گرمی میں جھلستی عوام کو خوش خبری کی نوید سنا دی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویڑن، بالائی فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔