سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 22 مئی 2018 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر تعلیم محترمہ زبیدہ جلال نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،انکے قریبی ذرائع نے منگل کے روز ’’این این آئی ‘‘ کو بتایاکہ محترمہ زبیدہ جلال کو مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور پارٹی ٹکٹ بھی دینے کی پیش کش کی ہے مگر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی ،جس کیلئے انہوں نے باقاعدہ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔