لاہور ،سانحہ ماڈل ٹائون میں نواز شریف سمیت دیگر کی عدم طلبی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی،عوامی تحریک کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے

منگل 22 مئی 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 22 مئی 2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون میں نواز شریف سمیت دیگر کی عدم طلبی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی، عوامی تحریک کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے عدالت نے مشتاق سکھیرہ کے وکیل کو کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں جسٹس سردار نعیم اور جسٹس عالیہ نیلم نے عوامی تحریک کی درخواستوں پر سماعت کیں عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اور سابق آئی جی پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے عوامی تحریک کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دلائل مکمل کیے گئے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک نے نواز شریف، شہباز شریف سمیت دیگر کی سانحہ ماڈل ٹاون میں عدم طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے۔عوامی تحریک کے وکلا اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ کہ یہ عام کیس نہیں ہے حکومت کی مشینری کے خلاف کیس ہے جبکہ تمام رکاوٹیں عدالت کے حکم پر لگائی گئیں تھیں کسی کو اکھاڑنے کا اختیار نہیں تھا۔فل بنچ نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے مشتاق سکھیرہ کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔