لاہور ، حکومت کی شوبازی ، شہرکی ڈسپنسریاں خالی کرواکے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں بٹھا دیا

بازاروں میں اکا دکا مریضوں کیلئے لاکھوں کی ادویات بھی میزوں پر سجا دی گئیں، دوسری جانب ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں میں آنے والے روزانہ سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے

بدھ مئی 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) حکومت کی شوبازی ، شہرکی ڈسپنسریاں خالی کرواکے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں بٹھا دیا ۔ بازاروں میں اکا دکا مریضوں کیلئے لاکھوں کی ادویات بھی میزوں پر سجا دی گئیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں میں آنے والے روزانہ سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے۔

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے سجائے گئے رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کے سٹالز کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں دو شفٹوں میں ڈاکٹرز، ڈسپنسرز اور عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں دن بھر کے دوران اکا دکا مریضوں کیلئے لاکھوں روپے کی ادویات بھی میزوں پر سجائی گئی ہیں۔

دوسری جانب شہر کی ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس سے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں تعینات کرنے سے علاج معالجے کی فراہمی تعطل سے دوچار ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس پر روزانہ آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہوگئے ہیں۔ حکومت کی اس شوبازی کے باعث علاج کے حصول کیلئے سرگرداں مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments