شیخ زید ہسپتال میں دل کا آپریشن 17سالہ دل کے عارضہ میں لاحق مریض کی جان بچالی گئی

بدھ 23 مئی 2018 23:55

رحیم یار خان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)شیخ زید ہسپتال میں دل کا آپریشن 17سالہ دل کے عارضہ میں لاحق مریض کی جان بچالی گئی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر مبارک علی چوہدری کی کارڈیک کی سرجری ٹیم اور اینیتھیزیا ٹیم کو شاباش، لڑکے کے والد کی آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کو دعائیں۔

تفصیل کے مطابق چک 87پی ہڈوالی بستی اضافی کے 17سالہ نوجواں مزمل عارف کے دل سے نکلنے والی بڑی نالی جو پورے جسم کو خون کی سپلائی کو ممکن بناتی ہے وہ نامکمل تھی اوردل کا والو بھی کام نہیں کررہا تھا لڑکے کے والدین اس بیماری کے علاج کے لیے لاہور ملتان اور کراچی لیکر گئے اور اپنے وسائل سے بڑھ کر اخراجات کئے لیکن کوئی ڈاکٹر اس پیچیدہ آپریشن کو کرنے کے لیے تیار نہ ہوا،آخر کارلڑکے کا والد عارف علی اس کو شیخ زید ہسپتال میں لایا اور کارڈیک سرجری کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر نسیم چوہدری سے رابطہ کیا جنہوں نے لڑکے کو داخل کرلیا اور کئی دن تک ادویات دینے کے بعد گذشتہ روز 10گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد لڑکے کو مصنوعی (AORTA)ٹرانسپلانٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اینیتھیزیا ٹیم کے انچارج ہیڈآف ڈیپاڑٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد خان بے ہوشی کے عمل میں اپنی ٹیم ڈاکٹر حسین احمد کے ساتھ موجود رہے۔سرجری ٹیم کے پروفیسر نسیم چوہدری اسسٹنٹ پروفیسر حماداعظم نے بتایاکہ یہ ایک نہایت پیچیدہ آپریشن تھا جو کامیاب رہا۔ پرنسپل پروفیسرڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے کارڈیک سرجری وارڈ کا وزٹ کیا اور لڑکے کی خریت دریافت کرتے ہوئے سرجری اور اینیتھیزیا ٹیم کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ لڑکے کے والد نے کارڈیک سرجری کی پوری ٹیم پرنسپل پروفیسر مبارک علی چوہدری اورایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی کا اس کامیاب آپریشن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹررانا الیاس احمد بھی موجودتھے۔