بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں ،ْترجمان پاک فوج

کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ،ْ میجر جنرل آصف غفور پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں ،ْصحافیوں سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں سائوتھ ایشین میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ ناکام اور مذاکرات ہی کامیاب حکمت عملی ہے،باہمی اعتماد پر مبنی مثبت بات چیت ہی ملکوں کو اذگے لے جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے،بھارت ہی مذاکرات سے بھاگتا رہاہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اٴْڑی اور پٹھا ن کوٹ حملوں سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ وہ دو حملوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں تو کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں اور کلبھوشن جادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔