نعیم الحق کی جانب سے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے جانے کی وجہ کچھ اور ہی نکلی

بدھ مئی 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) نعیم الحق کی جانب سے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے جانے کی وجہ کچھ اور ہی نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز الجھ پڑے تھے۔

اس دوران نعیم الحق نے غصے میں آکر دانیال عزیز کو تھپڑ بھی رسید کردیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ چونکہ دانیال عزیز نے تحریک انصاف کے رہنما کو چور کہا تھا، اس لیے نعیم الحق نے انہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔ تاہم تمام سیاسی رہنماوں کی جانب سے نعیم الحق کے اس عمل کی مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اب نعیم الحق کی جانب سے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے جانے کی وجہ کچھ اور ہی نکلی ہے۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے معروف صحافی مظہر عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔ مظہر عباس کا کہنا ہے کہ نعیم الحق ایک خاص بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کے باعث ان کا بلڈ پریشر ایک دم بڑھ جاتا ہے اور وہ جارح مزاجی اختیار کر لیتے ہیں۔ ورنہ نعیم الحق سے جب بھی بات کی جائے تو وہ بہت نرمی سے گفتگو کرتے ہیں۔ مظہر عباس کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو جارح مزاج رہنماوں کو ٹالک شوز میں شرکت کرنے سے روکنا چاہیئے۔

Your Thoughts and Comments