سگریٹ نوشوں کے لیے بری خبر آگئی

ایک ماہ میں دوسری مرتبہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا،سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6روپے اضافہ کیا جائے گا

بدھ 23 مئی 2018 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء):سگریٹ نوشوں کے لیے بری خبر آگئی۔ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا،سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6روپے اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک بڑا طبقہ سگریٹ نوشی کی لت میں گرفتار ہے ۔ حکومت کی جانب سے تمباکو نوشی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات بھی بے سود رہتے ہیں ۔

گزشتہ کئی سالوں میںسگریٹ نوشوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا گیا ،سگریٹ نوش اس معاملے پر اپنی الگ ہی رائے رکھتے ہیں۔سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پندرہ برس سے زیادہ عمر والے 39 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیںاس حوالے سے کبھی حکومت سگریٹ کے پیک پر کینسر زدہ منہ کی تصویر لگاتی ہے تو کبھی اس کی قیمت بڑھاتی ہے مگر سگریٹ نوشوں کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سگریٹ نوشوں کے لیے بری خبر آگئی۔ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا،سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6روپے اضافہ کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے فنانس بل کے تحت سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا تھا جس کا اطلاق کیم جولائی سے ہونا تھا لیکن پھر اس میں ترمیم کرکے 30 اپریل کو ہی نافذ العمل کر دیا گیا تھا۔30اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا تھا تا ہم اب اس میں مزید 6روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد مقامی اور برآمدی سگریٹ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :