آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے انتہائی بری خبر آ گئی

طالبان اگلے انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،اہم انکشاف ہو گیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے انتہائی بری خبر آ گئی۔ طالبان اگلے انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،اہم انکشاف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے انتہائی بری خبر آ گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں عبدالرحمن ملک ، ڈاکٹر اشوک کمہار، رخسانہ زبیری ، ثناجمالی نے شرکت کی ۔اس اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں طالبان کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں طالبان کی جانب سیکورٹی خدشات موجود ہیں،وہاں پر سیاست میں حصہ لینے والی خواتین نشانے پر ہیں اگر حملہ ہواتو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ ہمیں اس بارے میں بنیادی رہنمائی فراہم کرنا ہو گی ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی روبینہ خالد نے کہاکہ کہ اس معاملے میں جلد ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کو کمیٹی میں بلوا رہے ہیں ۔