حرم شریف کے قریب سعودی سیکورٹی فورسز کا ہنگامی آپریشن

بدھ 23 مئی 2018 19:43

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء) حرم شریف کے قریب سعودی سیکورٹی فورسز نے ہنگامی آپریشن کیا ہے۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حرم شریف کے قریب ہنگامی آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔ حرم شریف کےقریب رہائشی عمارت پرپولیس نے چھاپا مارا۔

(جاری ہے)

اس دوران دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں کئی افراد گرفتار کر لیے گئے۔ سعودی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھاپا عزیزہ کے مشہور علاقے میں مارا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حرم شریف کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا تھا۔ سعودی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہلاک کر دیا تھا۔