بھارت، وزیر اعلیٰ یوپیکا دلتوں کیلئے 11لاکھ مکانات بنانے کا اعلان

رواں سال اکتوبر تک ریاست کو پوری طرح کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیا جائیگا،یوگی آدتیہ ناتھ

بدھ 23 مئی 2018 23:18

سہارنپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)بھارتی ریاستاتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دلتوں کیلئے 11لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کر دیا،رواں سال 2اکتوبر تک ریاست کو پوری طرح کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں گزشتہ برس سے ذات پات کی بنیاد پر تشدد اور ہنگاموں سے دلتوں کی بی جے پی سے ناراضی کی خلیج بڑھتی جارہی ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دلتوں کو قریب لانے کیلئے دلتوں کو 11لاکھ مکانات مہیا کرائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیرانہ ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ذریعے آر ایل ڈی کو حمایت دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانا آسان ہے۔

(جاری ہے)

کیرانہ میں پارلیمانی سیٹ کیلئے ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار مرکانگا سنگھ کی حمایت میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ رواں سال 2اکتوبر تک ریاست کو پوری طرح کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنادیا جائیگا۔

ماضی میں برسراقتدار جماعتوں نے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر پالیسیاں وضع کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ریاست کے دلت اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کوریاست کی بی جے پی حکومت کی جانب سے 11لاکھ مفت مکان فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :