ٹیلی کام فراڈ میں ملوث150مفرور چینی گرفتار

پولیس نے ویتنام میں 6مقامات پر چھاپے مارے ، گرفتار کر کے چین واپس لائی

بدھ 23 مئی 2018 23:22

چانگ کنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)ٹیلی کام فراڈ میں ملوث150مشتبہ چینی شہریوں کو ویتنام سے واپس لایا گیا ہے ، ان ملزمان نے ہزاروں افراد کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اور 17ملین یوآن(2.7ملین امریکی ڈالر) کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیا لی تھی ۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں یہ لوگ چین سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو پتہ چلا تو انہوں نے ان لوگوں کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم ویتنام بھیتجی جس نے مقامی پولیس کیساتھ مل کر کام کیا ۔ اپریل میں 6مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے ان کو وطن واپس لانے کے انتظامات کئے اور اب یہ افراد شمال مغربی چین کی چانگ کنگ میونسپل پولیس کی حراست می ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :