ملائشیین پروازایم ایچ17 کی تباہی کا ذمہ دار روسی فوج کا میزائل ہے،ولبرٹ پالیسن

میزائل روس کی 53ویں اینٹی ایئرکرافٹ بریگیڈ کی طرف سے داغا گیا،تفتیش کار کرائم اسکواڈ

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء)یوکرائنی فضائی حدود میںملائیشین ایئرلائن کی پروازکی تباہی کے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ پرواز ایم ایچ17کو گرانے والا میزائل روسی فوج کا تھا،روسی یونٹ کی شناخت کر لی گئی ہے،میزائل روس کی 53ویں اینٹی ایئرکرافٹ بریگیڈ کی طرف سے داغا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ17کی 2014 میں یوکرائن کی فضائی حدود میں تباہی کی تفتیش کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے اس روسی فوجی یونٹ کی شناخت کر لی ہے جس نے یہ میزائل داغا تھا۔

تفتیشی ٹیم کے رکن اور ہالینڈ کی نیشنل پولیس کے کرائم اسکواڈ کے سربراہ ولبرٹ پالیسن کے مطابق یہ میزائل روس کی 53ویں اینٹی ایئرکرافٹ بریگیڈ کی طرف سے داغا گیا۔ نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میزائل لے جانے والے قافلے کی تمام گاڑیاں روسی مسلح افواج کی تھیں۔