یورپی ممالک ایران پر لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کے خلاف بغاوت کریں،خامنہ ای

یورپی ممالک اقوام متحدہ کی قرار داد توڑنے پر امریکہ کو لعن طعن کریں،ایرانی روحانی پیشوا

جمعرات 24 مئی 2018 20:13

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء)ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے یورپی ممالک ایران پر لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،یورپی ممالک اقوام متحدہ کی قرار داد توڑنے پر امریکہ کو لعن طعن کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے اگر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شریک یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ ایران اس معاہدے میں موجود رہے تو پھر وہ سات مختلف شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ان شرائط کے مطابق یورپی بینکوں کو ایران کے ساتھ تجارت کو یقینی بنانا چاہیے اور ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ خامنہ ای کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کی طرف سے تہران کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ امریکا کی طرف سے اقوام متحدہ کی قرارداد کو توڑنے پر یورپی ممالک کو امریکا کی مذمت کرنی چاہیے۔