یورپی یونین تم سب جہنم جائو،تحقیقات پر اسرائیلی ردعمل

یورپی یونین امریکی مخالفت میں ایران کے ساتھ ہیں،ایران دہشت گردوں کا پشت پناہ ہے

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء)اسرائیل نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سب جہنم میں جائو،یورپی یونین امریکی مخالفت میں ایران کے ساتھ ہیں،ایران دہشت گردوں کا پشت پناہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی یووال اسٹین نٹز نے ان کے ملک سے متعلق تحقیقات کرانے کی اپیل کرنے والی یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ"جا جہنم میں"۔

(جاری ہے)

وزیر نے محض دو ہفتے قبل نو مئی یوم ِ یورپ کی مبارکباد پیش کی تھی اور یورپی یونین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تعریف کی تھی۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی خبر کے مطابق اسٹین نٹز نے غزہ میں قتل عام پر اسرائیل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان واقعات کی تفتیش کرانے کی اپیل کرنے والی یونین کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ"جا سب جہنم میں"۔یورپی یونین کے اسرائیل سے چھیڑا خانی کرنے کا دفاع کرنے والے اسٹین نٹز نے کہا کہ یورپی یونین اسوقت ایران کی جانب مائل ہے اور یہ امریکی پابندیوں کے بر خلاف تہران انتظامیہ کی مدد کرے گی۔ ایران حقوق نسواں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کیمیائی ہتھیار تیار کرنے والے اسد اور دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔