جنرل الیکشن 2018 ء، ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا

بدھ مئی 23:54

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) لاہور سیشن کورٹ میں جنرل الیکشن 2018 ء کے سلسلے میں ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور کے ریٹرننگ افسران کی حلف برادری کی تقریب سیشن کورٹ میں منقعد کی گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا،ریٹرننگ افسران نے حلف کے متن میں درج الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ وہ آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن کو ایمانداری سے یقینی بنائیں گے، لاہور کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران حلف برداری کے بعد اہنے حلقوں میں انتخابات سے متعلق انتظامی امور کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیں گے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی نے انتظامی افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابی انتظامات کو موثر بنانے کی ہدائت کی ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز سے تجاویزبھی طلب کر رکھی ہیں۔

Your Thoughts and Comments