بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ 23 مئی 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء) بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دونوں شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سنئیرمرکزی رہنما جہانگیر ترین اور وسطی اور شمالی پنجاب کے صدورعبدالعلیم خان اور عامر محمود کیانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں بھکر سے اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی جبکہ نارووال سے رکن پنجاب اسمبلی اویس قاسم اپنے ساتھیوں سمیت اور نارووال سے میاں رشید تحریک انصاف میں شامل ہوئے، ۔ علی رضا دریشک کی قیادت میں سردار فاروق دریشک، کلیم دریشک اور عبداللہ دریشک نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا خیر مقدم کیا۔