کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک حملہ آور اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ مئی 23:57

کوئٹہ۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ایس ایچ او کی گاڑی پرفائرنگ جوابی کارروائی کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے طابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر ایس ایچ او شالکوٹ جلال ترین گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلح برآمد کرلیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔فائرنگ سے ایس ایچ او اوردیگر عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے گرفتا ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Your Thoughts and Comments