مخالفین کو شکست، نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا

نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈاپور کی درخواست خارج کردی جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،عدالت کے ریمارکس

جمعرات 24 مئی 2018 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈاپور کی درخواست خارج کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ڈویژن بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔ سماعت جسٹس اطہر من الله اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی کیس زیر سماعت ہو تو اس پر بات یا تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ سنگل بینچ نے خرم نواز گنڈا پور کی درخواست خارج کردی۔