حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کرنے کے مشورے کی خبر من گھڑت ہے ، چین

بھارت کی چند پاکستانی صحافیوں کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے کی سازش بے نقاب، شاہد خاقان کی چینی صدر سے ملاقات میں حافظ سعید پر گفتگو کی خبر لگوا دی ، دی ہندو کی رپورٹ بے بنیاد ہے، چینی حکام کی تردید

جمعرات 24 مئی 2018 22:52

بیجنگ/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) بھارت کی چند پاکستانی صحافیوں کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانے کی سازش بے نقاب، شاہد خاقان کی چینی صدر سے ملاقات میں حافظ سعید پر گفتگو کی خبر لگوا دی۔ چینی حکام نے سختی سے تردید کی ہے کہ انڈین اخبار دی ہندو کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ خاجہ کی جانب سے خبر کے حوالے سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے حافظ سعید کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ سے منسوب خبر حیران کن اور بے بنیاد تھی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق با فورم کے موقع پر چینی صدر نے وزیرِاعظم پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ حافظ سعید کو مغربی ایشائی ممالک منتقل کیا جائے لیکن چین نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کر دی ہے۔