چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین کے دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاکستانی عدلیہ سی منصوبوں سے متعلق کمرشل تنازعات کے حل کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس

جمعرات مئی 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین کے دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاکستانی عدلیہ سی منصوبوں سے متعلق کمرشل تنازعات کے حل کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ نے سی پیک سے متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کیا تھااورماتحت عدالتوں کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے یکطرفہ حکم امتناع جاری نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،چیف جسٹس نے چینی ہم منصب کو رواں ماہ کی ابتدا میں منعقدہ جوڈیشل کانفرنس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چینی سپریم کورٹ کے سربراہ نے پاکستانی عدلیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاک چین تعلقات اور باہمی تعاون سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکا ہے،ملاقات میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی شرکت کی۔

Your Thoughts and Comments