الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017ء کے تحت پولنگ سٹیشنوں کی مجوزہ فہرست تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017ء کی دفعہ 59(1) کے تحت پولنگ سٹیشنوں کی مجوزہ فہرست تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دی ہے، جو اس فہرست کی پولنگ سٹیشن کی چیکنگ اور ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد ابتدائی اشاعت کریں گے، جس پر پولنگ سٹیشنز کے متعلقہ ووٹرز اپنے اعتراضات/تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں گے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قانون کے مطابق اعتراضات پر فیصلے کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست کو شائع کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دفعہ 59(1) کے تحت اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کی مجوزہ فہرست اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی ہے، تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس فہرست کو چیک کریں اور ضروری تجاویز اگر ہوں تو متعلقہ ریٹرننگ آفیسران کو مہیا کریں تاکہ پولنگ کے وقت ووٹروں کو اپنی حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔