فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پارٹی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی

فصلی بیٹروں کا مقصد اقتدار میں ہی رہنا ہے،اگر یہ حکومت بنا بھی لیں تو اللہ سےدعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدےپورےکریں،فوزیہ قصوری

جمعرات 24 مئی 2018 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پارٹی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی لیکن ساتھ ہی خدشات کا اظہار کر دیا۔فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ فصلی بیٹروں کا مقصد اقتدار میں ہی رہنا ہے،اگر یہ حکومت بنا بھی لیں تو اللہ سےدعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدےپورےکریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنما فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد فوزیہ قصوری نے آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پارٹی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی لیکن ساتھ ہی خدشات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013 سےعمران خان سے کہہ رہی ہوں کہ ہم اپنے مقصد اورفلسفے سےہٹ رہےہیں۔

2013 میں بھی پارٹی چھوڑی تو عمران خان نے واپس بلایا۔پارٹی میں الیکشن اور ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی بہت بات ہوئی۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی اور اسی پارلیمنٹ میں رہنے کی تنخواہیں لی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ جن کا ہم نے احتساب کرنا تھا ان کو کیوں پارٹی میں لایا گیا۔جس طرح لوگ دیگر جماعتوں سےآکر پی ٹی آئی میں بیٹھ گئےشاید یہ حکومت بنابھی لیں۔

قوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی۔فصلی بیٹروں کا مقصد اقتدار میں ہی رہنا ہے۔تحریک انصاف کی بڑی بڑی باتیں تھیں آج وہ پارٹی نظر نہیں آرہی۔اگر یہ حکومت بنا بھی لیں تو اللہ سےدعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدےپورےکریں۔میں پہلے دن سے انصاف ،میرٹ اور شفافیت کی بات کررہی ہوں۔میں پاک سر زمین پارٹی میں اقتدار کےلیےنہیں آئی۔فوزیہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ادھر ادھر کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔تحریک انصاف میں میرےساتھ بہت ناانصافی کی گئی میں نے فراموش کردیا تھا۔مجھے جب مخصوص نشست دی گئی تو میں نے کہا میں الیکشن لڑوں گی۔