لاہور ،چوہدری شجاعت کی زیر صدارت چار جماعتی اتحاد کا اجلاس، عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 مئی 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت چار جماعتی اتحاد کا اجلاس عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور میں مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر چار جماعتی اتحاد کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چوہدری شجاعت نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے اور 2013 ء والا الیکشن ڈرامہ اب نہیں دھرانے دیں گے۔ عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے رابطے برھانے چاہئیں اور الیکشن کی بھرپور انداز میں تیاری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :