شوکت خانم ہسپتال میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے ،عمران خان

لاہور اور پشاور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کینسر ہسپتال بنارہے ہیںچوبیس سالوں میں تینتیس ارب روپے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ ہوئے ہیں، فنڈریزنگ تقریب سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے، لاہور اور پشاور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کینسر ہسپتال بنارہے ہیںچوبیس سالوں میں تینتیس ارب روپے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ ہوئے ہیں۔

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ کہ گذشتہ سال ساڑھے سات کروڑ کی زکواة جمع ہوئی تھی جس طرح پی ٹی آئی آہستہ آہستہ آگے جارہی ہے ویسے ہی شوکت خانم کے فنڈز بھی زیادہ ہورہے ہیں۔لوگ کینسر کے مرض سے مررہے ہیں لاہور اور پشاور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کینسر ہسپتال بنارہے ہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں دنیا بھر کے مقابلہ میں کم خرچہ پر علاج ہورہا ہے مخیر حضرات شوکت خانم ہسپتال کو چندہ دیا کرے تاکہ غریب عوام کا علاج آسانی سے ہوسکے ،کینسر ہسپتال کو چلانے کے لئے بہت زیادہ فنڈز درکار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں کینسر ہسپتال ستر کروڑ پر بنا ہے اور چھ ارب روپے خسارہ ہے ۔کینسر ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز مہیا کرنا مشکل کام ہے ۔صرف عوام کے عطیات سے کینسر ہسپتال کا قیام ممکن ہے شوکت خانم ہسپتال میں پچہتر فیصد غریب لوگوں کا بہتر علاج ہورہا ہے انھوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں امیر اور غریب کا ایک جیسا علاج ہورہا ہے، 24 سالوں میں 33ارب روپے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ ہوئے ۔

میرا اور میرے والد کا علاج بھی شوکت خانم ہسپتال میں ہواشریف خاندان کی طرح ہم علاج کے لیے باہر نہیں گئے، شریف خاندان نے تیس سال حکومت کی مگر ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکے ہمارا تو بہت کم عرصہ ہوا مگر باہر علاج کے لئے نہیں گئے ۔ہماری حکومت آئی گی تو ایسے ہسپتال بنائینگے کہ کسی کو بھی باہر سے علاج کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔