حاکم دبئی شہریوں کو روزہ افطار کرانے والے رضاکاروں میں شامل

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد راشد آل مکتوم غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل اچانک سڑک پر اپنی گاڑی پر نکل آئے اور ڈرائیوروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرنے والے رضاکاروں کے درمیان جا پہنچے۔ رضا کار حاکم دبئی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ایسے شہری بالخصوص ڈرائیور اور گاڑیوں میں سوار روزہ دار جو رش کی وجہ سے بر وقت اپنے گھر یا ٹھکانے تک نہیں پہنچ پاتے ان میں امدادی کارکن افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہیں اور بروقت ان کا روزہ افطار کرانے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔حاکم دبئی بھی شہریوں کو روزہ افطار کرانے کے لیے گھر سے نکل کھڑے ہوئے۔ رضا کار انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان کی رضاکاروں سے ملاقات کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں ماہ صیام کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے رضا کار شہریوں کو روزہ افطار کرانے کے لیے ان میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہیں۔