فلائی دبئی کی مسافر طیارے کو ایرانی فضائی حدود میں اغوا کئے جانے کی کوشش کی تردید

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارت کے شہردبئی کی سرکاری فضائی کمپنی فلائی دبئی نے اپنے ایک مسافر طیارے کے ایران کی فضائی حدود میں دواران پرواز اغوا کرنے کی کوشش کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق فلائی دبئی نے وضاحت کی ہے کہ بدھ کی صبح دبئی سے افغان دارالحکومت کابل جانے والی پرواز ایف زیڈ 301 کو ایک مسافر کے نازیبا رویے کی وجہ سے واپس دبئی کے بین الاقوامی اڈے پر اتارا گیا تھا۔

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے اس مسافر کو پرواز کے عملہ کی شکایت پر حراست میں لے لیا اور اس کے بعد یہ پرواز باقی مسافروں کو لے کر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 31 منٹ پر کابل کی جانب روانہ ہوگئی ۔فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس پرواز سے متعلق پھیلائی گئی جھوٹی اور غلط رپورٹس سے آگاہ ہے اوراس واقعے کی ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔