جرمن شہر ہیمبرگ نے ڈیزل کاروں پر پابندی عائد

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

ہیمبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ کی شہری حکومت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بعض ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ 31 مئی سے ڈیزل کاروں کے پرانے ماڈلز اور ٹرکوں پر شہر کی دو سڑکوں کے کچھ حصے میں داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی جرمنی کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے رواں برس فروری میں سنائے جانے والے اٴْس فیصلے کے تناظر میں عائد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے شہری حکومتیں ڈیزل گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگانے کی مجاز ہیں۔

متعلقہ عنوان :