اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کا خوف طاری،کابینہ کے تمام اجلاس زیر زمین منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء) امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر عالمی ردعمل کے بعد اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بینجمین نتن یاہو نے کابنیہ کے تمام اجلاس زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ حماس کے رہنما یحی السنوار کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں فوجی اقدامات کرنا فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے تمام اجلاس بیت المقدس میں قائم کرائسس مینجمنٹ کے زیر زمین بنکر میں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :