امریکی صدر ٹرمپ کوخیراتی مہم میں ہزیمت کا سامنا،جھوٹا ،لالچی،شکاری قرار دے دیا

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء)امریکی صدر ٹرمپ کو ایک خیراتی مہم میں ہزیمت اٹھانا پڑی،مظاہرین نے ٹرمپ کوجھوٹا ،لالچی،شکاری قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں امریکی صدرٹرمپ کی ایک خیراتی مہم میں شرکت کے دوران مظاہرین نے جھوٹا ،لالچی اور شکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹویٹرپراشتعال پھیلانے والا نہیں بلکہ صحیح معنوں میں ایک لیڈرچاہیئے۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک خیراتی مہم میں شرکت کے دوران ان پر فقرے کسے گئے ۔مظاہرین نے مین ہیٹن میں واقع لوٹ نیویارک پیلس ہوٹل میں منعقدہ خیراتی مہم کے دوران ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ٹرمپ کو جھوٹا ،لالچی اور شکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹویٹر پر اشتعال پھیلانے والا نہیں بلکہ صحیح معنوں میں ایک لیڈر چاہیئے۔ پولیس نے نیو یارک کی بعض شاہراہوں اور گلیوں کو ٹریفک کیلیے بند کردیا اور متعلقہ ہوٹل کے باہر ٹرک کھڑے کروا دیئے۔