بحیرہ کیریبین کی تہہ سے 12ارب 60کروڑ پونڈ مالیت کے خزانے سے بھرے سمندری جہاز کا ملبہ برآمد

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)کولمبیا کے سمندر کے نیچے انتہائی بڑا خزانہ دریافت کرلیا گیا جس کی مالیت 12ارب 60کروڑ پونڈ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے سمندر میں 8جون 1708ء کو غرق ہونے والے مشہور زمانہ ہولی گریل بحری جہاز کا مبلہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔خزانوں سے بھر ے اس جہاز پر 600 افراد بھی سوار تھے۔

(جاری ہے)

اسے ڈھونڈنے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا حقیقی اور انتہائی سب سے درست محل وقوع کیا ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ اہل ہسپانیہ اس جہاز کو سان جوزے کے نام سے جانتے تھے جس کی تفصیلات رفتہ رفتہ سامنے آرہی ہیں۔ اس خزانہ بردار جہاز کا سراغ ریمو 6000 نامی روبوٹ کی مدد سے ملا ہے جس نے 2011ء میں ایئر فرانس کے بوئنگ 447 طیارے کے ملبے کو ڈھونڈ نکالا تھا۔ واضح رہے کہ ہولی گریل کی تباہی برطانوی جنگی جہازوں کے ساتھ لڑائی میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :