کے پی فوڈ اتھارٹی کی دبنگ کاروائیاں، رات ایک بجے جعلساز رنگے ہاتھوں دھرلئے گئے

چمکنی میں کلوڈرنکس اور پاپڑ کی فیکٹریاں سیل، دس ہزار لیٹر مضر صحت مشروبات تلف، 4 آئس کریم فیکٹریاں سیل

جمعرات 24 مئی 2018 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 24 مئی 2018ء)خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اٹھارتی نے اپنے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رات ایک بجے جعلسازوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا،چمکنی اور پبی میں جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی اور اٴْس کی ٹیم نے رات گئے کولڈ ڈرنکس کی کمپنی پر چھاپہ مارا جہاں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس تیار کی جاتی تھیں۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطائ اللہ خان کا کہنا ہے کہ کمپنی ہذا دیگر انٹرنیشل اور مشہور برانڈز کی لیبلنگ استعمال کرکے جعلی مشروبات تیار کرتی تھی جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ 10ہزار لیٹر کے قریب مضر صحت مشروبات کو قبضہ میں لے کر تلف دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مذید کہنا ہے کہ کمپنی کے خلاف مس لیبلنگ اور مس برینڈنگ کے دفعات لگا کر سیل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پبی میں چار بڑے آئس کریم کی فیکٹریوں کو ناقص صفائی، غیر رجسٹرڈ برانڈ اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تالے لگا دیئے گئے۔ ترجمان کے مطابق آئس کریم فیکٹریوں میں شکرین کا ازحد استعمال ہوتا تھا جبکہ صفائی کی حالت بھی غیر تسلی بخش تھی، جس پر فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے فیکٹریوں کو سر بمہر کر دیا،اٴْدھر مردان میں بھی کے فوڈ اتھارٹی مضر صحت گوشت کے روزگار سے وابستہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئیپانچ سو کلو انڈیا سے ایمپورٹد کلیجی کا قیمہ قبضے میں لے کر تلف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ افراد دل اور کلیجی سے مکس قیمہ بنانے میں مصروف تھے جس میں مضر صحت رنگوں کو بھی استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہق یمہ بالکل خراب اور ابتر حالت میں پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :