سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سہ فریقی اجلاس میں شر کت کیلئے آئندہ ہفتے چین جائیں گی

اجلاس میں خطے میں سلامتی و استحکام، انسداد دہشت گردی، خطے میں داعش کے بڑھتے اثرو رسوخ، افغانستان میں قیام امن، مصالحتی عمل، افغان طالبان سے بات چیت، افغان طالبان کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانے پر تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا، مذاکرات کے پانچویں دور میں افغان وفد کی قیادت نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور چینی وفد کی قیادتنچینی نمائند ئے خصوصی برائے افغانستان کریں گے

جمعہ 25 مئی 2018 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) سیکریٹری خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے افغانستان پر موجود رابطہ گروپ کے سہ فریقی اجلاس میں شر کت کیلئے آئندہ ہفتے چین کے دورے پر جائیں گی،ااجلاس میں خطے میں سلامتی و استحکام، انسداد دہشت گردی، خطے میں داعش کے بڑھتے اثرو رسوخ، افغانستان میں قیام امن، مصالحتی عمل، افغان طالبان سے بات چیت، افغان طالبان کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانے پر تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا، مذاکرات کے پانچویں دور میں افغان وفد کی قیادت نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور چینی وفد کی قیادتنچینی نمائند ئے خصوصی برائے افغانستان کریں گے۔

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے چین کے دورے پر روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خارجہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے افغانستان پر موجود رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔وہ افغانستان پر پاکستان چین اور افغانستان کے سہہ فریقی تزاویراتی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔آئندہ ہفتے چین میں پاکستان، افغانستان اور چین کے سہہ فریقی مذاکرات کا پانچواں دور منعقد ہو گا۔

سہہ فریقی تزاویراتی مذاکرات و سہہ فریقی عملی تعاون اجلاسوں کے بیجنگ میں انعقاد کی تجویز چینی حکومت نے دی تھی۔سہہ فریقی مذاکرات کے پانچویں دور میں افغان وفد کی قیادت نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور چینی وفد کی قیادتنچینی نمائند ئے خصوصی برائے افغانستان کریں گے۔سہہ فریقی اجاس میںپاکستان افغانستان اور چین تزاویراتی مذاکرات اور عملی تعاون اجلاسوں میں خطے میں سلامتی و استحکام، انسداد دہشت گردی، خطے میں داعش کے بڑھتے اثرو رسوخ، افغانستان میں قیام امن، مصالحتی عمل، افغان طالبان سے بات چیت، افغان طالبان کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانے پر تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مذاکرات میں پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین اعتماد سازی کی فضاکو فروغ دینے، افغانستان میں تاپی گیس منصوبے، پاک افغانستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور سہہ فریقی تجارت سمیت باہمی سرحدی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔