دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے مبارکباد دی ، نعیم الحق

جمعہ 25 مئی 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے انہیں مبارکباد دی،تحریک انصاف میں آنے والے حمایتوں نے بھی اس عمل کو سرا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ اس شخص نے عمران خان کی ذات پر حملے کیے اور کرتا رہا، جھوٹ بولتا رہا اور پھر جب اس نے مجھے چور کہا وہ ایک قدرتی عمل تھا جس پر میں نے اسے تھپڑ مارا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھی اس کی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہر گھول رہا تھا، اور تحریک انصاف میں آنے والے حمایتوں نے بھی اس عمل کو سراہا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر تعریف نہیں کی۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مبارک باد دی۔یاد رہے کہ تین روز قبل تحریک انصاف کے سینیٹر نعیم الحق نے ایک ٹاک شو کے درمیان وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تھا۔