سیشن کورٹ نے شہباز شریف کی طرف سے ہتک عزت کے دعویٰ پرعمران خان کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیدیا

کارروائی 12 جون تک ملتوی‘ اگر آئندہ سماعت پر بحث نہ کی تو قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا‘عدالت کے ریمارکس

جمعہ مئی 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے ہتک عزت کے دعویٰ پر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے کارروائی 12 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر بحث نہ کی گئی تو قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا۔

ایڈیشنل سیشن جج ممتاز انجم نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر بابر اعوان پیش نہیں ہو رہے تو درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کر دیتے ہیں۔بابر اعوان کے جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بابر اعوان اسلام آباد میں مصروف ہیں۔

آئندہ سماعت پر بابر اعوان سیشن کورٹ میں پیش ہو کر بحث مکمل کردیں گے۔ عدالت آخری مہلت فراہم کرے جس پر عدالت نے بابر اعوان کے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا اگر آئندہ سماعت پر بحث نہ کی گئی تو قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر دس ارب رشوت کی پیشکش کے بیان پر عمران خان کیخلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Your Thoughts and Comments