اپوزیشن لیڈر میاں محمود نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اگلی ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کر لیا جائے گا، میاں محمود الرشید کا اعلان

جمعہ 25 مئی 2018 21:29

اپوزیشن لیڈر میاں محمود نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔میاں محمود الرشید نےاعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اگلی ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں تاحال کوئی اتفاق نہیں ہو سکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے مل بیٹھ کر نگران وزیراعظم کا نام فائل کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبوں میں بھی اب نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معالات طے پارہے ہیں۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے3 ناموں پر غور شروع کر دیا ۔حمیرسومرو،ڈاکٹریونس سومرواورجسٹس(ر)غلام سرورکورائی کے نام بطور نگران وزیر اعلیٰ زیر غور آرہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔گزشتہ روزنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدمیں ملاقات آج ملاقات طے ہو ئی تھی۔

ملاقات 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ممکنہ ناموں پر غور کیا گیا۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو نام وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ جن میں سے ایک نام شہباز شریف کو پسند آیا ہے، جبکہ شہباز شریف کے دیئے گئے 2 ناموں میں سے ایک نام ہمیں بھی پسند آیا ہے۔انکا مزیدکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اگلی ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کر لیا جائے گا۔