خواجہ سعد رفیق نے انتخابات 2018 میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور کے جس حلقے سے عمران خان الیکشن لڑیں گے اسی حلقے سے میں بھی الیکشن لڑوں گا،خواجہ سعد رفیق کا اعلان

جمعہ 25 مئی 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) خواجہ سعد رفیق نے انتخابات 2018 میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے جس حلقے سے عمران خان الیکشن لڑیں گے اسی حلقے سے میں بھی الیکشن لڑوں گا۔انکا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے باوجود ہمارا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس چیز کا بھی حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سا سیاسی نام کس سیاسی شخصیت کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اترے گا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے انتخابات 2018 میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے جس حلقے سے عمران خان الیکشن لڑیں گے اسی حلقے سے میں بھی الیکشن لڑوں گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جمہوریت پسندی ہی عوام میں مقبول ہو گی۔نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگانے والے سابق وزیر اعظم کی مقبولیت سے خائف ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہماری طاقت جمہوریت ہے اور قوم کا شعور ہی ہماری سیاسی طاقت بنے گا اور ہم عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیاب ہو کر اپنے مخالفین کو کرارا جواب دیں گے۔