وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے میں حکمران جماعت کو سخت شرمندگی کا سامنا

وزیراعلیٰ شہباز شریف کابینہ کے سینئر وزیر راجہ اشفاق سرور عوامی غم و غصے کا نشانہ بن گئے، وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ، غدار ہے ، غدار ہے کہ نعرے ، وزیر کو بغیر خطاب بھاگنے پر مجبور ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 23:39

مری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے میں حکمران جماعت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کابینہ کے سینئر وزیر راجہ اشفاق سرور عوامی غم و غصے کا نشانہ بن گئے، وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ، غدار ہے ، غدار ہے کہ نعرے ، وزیر کو بغیر خطاب بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

مسلم لیگ ن اسوقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب مرکزی قیادت کرپشن کے کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے تو دوسری جانب ایک عرصہ سے ساتھ رہنے والے لیگی رہنماووں نے بھی جماعت سے اپنا ہاتھ ہٹا لیا ہے اور اب تک متعدد سیاسی رہنماوں نے اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر لی ہیں۔عوام میں بھی مسلم لیگ ن کی ساکھ انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کا مظاہرہ ہمیں گاہے بگاہے دیکھنے کو ملتا ہے اور ایسا ہی کچھ آج مری میں بھی ہوا جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے میں حکمران جماعت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف کابینہ کے سینئر وزیر راجہ اشفاق سرور عوامی غم و غصے کا نشانہ بن گئے۔ زیراعلیٰ شہباز شریف کابینہ کے سینئر وزیر راجہ اشفاق سرور لیگی ٹولے کے ہمراہ مقامی آبادی افطاری کیلئے پہنچے تو عرصہ دراز سے پسی ہوئی عوام بھپر گئی ، وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ، غدار ہے ، غدار ہے کہ نعرے بھی لگائے۔صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی جلسے کیلئے آمد کی موقع پر عوام کے ہجوم نے صوبائی وزیر کا گھیرائو کرلیا اور انہیں خوب القابات سے نوازا۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین جن میں بوڑھے مرد‘ عورتیں ار بچے بھی شامل تھے نے صوبائی وزیر کی کروڑوں روپے مالیتی گاڑی کے شیشے بھی توڑے اور صوبائی وزیر کو بغیر خطاب کئے علاقہ چھوڑ کر باگنے پر مجبور کردیا۔ علاقہ مری کے عوام کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن 2018 ء میں تاحیات نااہل قائد کی نااہل ٹیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جائے گا۔