ترک فضائیہ کا شمالی عراق پرحملہ، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

جمعہ 25 مئی 2018 11:10

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقے حاکورک میں کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ’’ پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر وآپس آگئے

متعلقہ عنوان :