ملایشیاء نجیب رزاق کے دو اپارٹمنٹس سے 400 ہینڈ بیگز،گھڑیاں،زیورات سمیت 30 ملین ڈالر نقد بر آمد

جمعہ 25 مئی 2018 15:43

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) ملایشیاء کی پولیس نے سابق سیاسی رہنما نجیب رزاق کے دو اپارٹمنٹس پر چھاپے مار کر وہاں سے 400 ہینڈ بیگز،گھڑیاں،زیورات سمیت 30 ملین ڈالر نقد قبضے میں لے لئے۔جمعہ کو ملائیشین پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انھوں نے دارلحکومت کوالالمپور میںنجیب رزاق جن کے خلاف کرپشن کے متعدد الزامات کے تحت کارروائی ہو رہی ہے کے دو اپارٹمنٹس پر چھاپے مار کر وہاں سے 400 ہینڈ بیگز،بے شمارگھڑیاں،زیورات سمیت 30 ملین ڈالر نقد برآمد کئے ہیں۔

پولیس کے مطابق وہ اب تک نجیب رزاق کے گھر سمیت 12 مقامات پر ان کے خلاف تلاشی کی چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔پولیس سربراہ امر سنگھ نے کہا ہے کہ نجیب رزاق کے مقامات سے برآمد ہونے والی کرنسی 26 ممالک کی ہے اور ان کی کل مالیت114 رنگٹ(28.6 ملین ڈالر) ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیسے 35 بیگوں میں تھے جبکہ گھڑیوں اور زیورات پر مشتمل 37بیگز الگ سے ہیں جو برآمد کئے گئے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈیزائنرز ہینڈ بیگز پر مشتمل 284 باکسز بھی پکڑے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق انھوں نے نجیب کی بیٹی کے گھر سے بھی 150 ڈیزائنرز ہینڈ بیگزبرآمد کئے ہیں۔نجیب رزاق ملائشیا میں60 سال سے زائد عرصہ تک برسر اقتدار رہے۔ان کو 9 مئی کے عام انتخابات میں مہاتیر محمد سے شکست فاش ہوئی جس کی بڑی وجہ ان کے خلاف قومی دولت لوٹنے کے الزامات ہیں۔پولیس کے مطابق نجیب رزاق سے تعلق رکھنے والی جگہوں سے اب تک پانچ ٹرک بھر کر لوٹ کا مال نکالا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :