امریکہ،2برازیلی سفارتکاروں کو 48گھنٹوں میں ملک بدری کے احکامات

امریکی اقدام برازیلی اقدام کا جواب،دونوں ممالک مابین کشیدگی میں اضافہ

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)امریکہ نے 2برازیلی سفارتکاروں کو 48گھنٹوں میںملک بدری کے احکامات جاری کر دئیے،امریکی اقدام برازیلی اقدام کا جواب ہے،دونوں ممالک مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکہ میں تعینات برازیل کے 2سفارتکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں تعینات 2برازیلین سفارتکار 48گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں،یہ اقدام برازیلین حکومت کے اس اقدام کے جواب میں کیا گیا جس کے تحت برازیل میں تعینات 2سینیئر امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔برازیل حکومت کی جانب سے ناپسندید شخصیات قرار دیکر ملک بدر کئے گئے امریکی سفارتکاروں میں کراکس میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز اور ڈپٹی چیف آف مشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ برازیل میں صدر نکولس مادورو کی صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیابی کے بعد امریکہ نے برازیل کیخلاف عائد اقتصادی پابندیاں سخت کر دی ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔