12رمضان المبارک،سورج عین کعبہ کے متوازی ہو گا،ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر کا کہنا ہے کہ12رمضان المبارک بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی ہو گا،کعبة اللہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا،کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر کا کہنا ہے کہ 12 رمضان بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی آجائے گا جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ۔

سبق نیوز نے ماہرفلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 28مئی کو دوپہر 12بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے اوپر ہو گا ۔ یہ منظر امسال کا پہلا منظر ہو گا جس سے بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت باآسانی معلوم کی جاسکتی ہے ۔ زمانہ قدیم میں اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کیاکرتے تھے ۔